عوام کو ریلیف مہیا کرنا ہی اصل کام ہے،اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں

کلرسیداں(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر نے کہا کہ عوام کو ریلیف مہیا کرنا ہی اصل کام ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال،ناجائز تجاوزات مسافر گاڑیوں میں زائد کرایوں کی وصولی کے ساتھ ساتھ اے سی کوسٹر کا قبلہ بیی درست کرنا ضروری یے انہوں نے ایک ملاقات میں کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مز ید کام کرنے اور اسے مریضوں کے لیئے بہتر بنانے کی ضرورت ہے کلرسیداں میں ناجائز تجاوزات بھی ایک دیرینہ مسئلہ ہے جسے اب حل کرنا یے یہاں مسا فر  گاڑیوں کے کرائے زیادہ ہیں جس کی ایک وجہ کر ایہ ناموں کا اجرا نہ ہونا ہے سیکرٹری آر ٹی اے سے کرایوں کے  اجرا کے لیئے بات کی جا ئے گی مگر اس سے قبل ٹرانسپورٹروں سے بھی کہا جائے گا کہ وہ خوف خدا کریں بھاری کرایوں کی ہرصورت حوصلہ شکنی کی جائے گی اے کوسٹر کے بارے میں شکایات عام ہیں کہ یہ اے سی چلاتے ہی نہیں اوورلوڈنگ بھی کرتے ہیں اے سی کوسٹر میں اے سی نہ چلانے کی کسی صورت اجازت نہ دی جائے گی مسافر بھی اوورلوڈنگ سے گریز کریں زائد کرایوں کی وصولی پر شکایات درج کروائیں ہر صورت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں کلرسیداں کو خوبصورت بنانے کا کام چیف افیسر بلدیہ کر ریے ہیں اس کام میں مزید تیزی لائے جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن