چیف الیکشن کمشنر ‘الیکشن کمشن سندھ و بلوچستان کے ممبران کی تعیناتی میں تاخیر

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان کی عدالت نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشن سندھ و بلوچستان کے ممبران کی تعیناتی میں تاخیر کیخلاف کیس میں عدالتی حکم کے باوجود فریقین کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر وفاقی حکومت ، الیکشن کمشن و دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے دو ہفتوں کا وقت دے دیا۔گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز کی درخواستوں پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ ضمیر عدالت میں پیش ہوئے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وکیل الیکشن کمیشن کی جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعاکرتے ہوئے کہاکہ ہمیں جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت درکار ہے،وکیل الیکشن کمیشن نے استدعا کی۔کہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد جواب جمع کرائیں گئے،جس پرعمر ایوب کے وکیل کی مزید زیادہ وقت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک آئینی مسئلہ ہے پہلے ہی جواب جمع کرانے کے لیے اتنا وقت دیا،عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے دو ہفتوں کا وقت دیتے ہوئے سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی۔عدالت نے گزشتہ سماعت فریقین کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن