قصور + پتوکی + کامونکی + سیالکوٹ؍ شکر گڑھ؍ پیر محل (نمائندگان) تھانہ مراد پور کے علاقہ میں ملزم حسن اور علی حمزہ نے گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ شکر گڑھ کے جگوال کی خاتون کو جعلی عامل بابا مجید کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ پیر محل میں 103 گ ب کوہل کی رہائشی خاتون کو اوباش آصف اقبال نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سرائے مغل میں 6 افراد نے نوجوان منیر کو اغواء کر لیا جبکہ ایک ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ کامونکی میںنوجوان ساکن محلہ بہار شاہ قبرستان سے ملزم ساجد محلہ سلامت پورہ نے زیادتی کی۔