کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںتیزی آگئی۔ سرمائے56ارب 38کروڑ37لاکھ39ہزار167روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ‘47.41فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔گزشتہ روزکے ایس ای 100 انڈیکس 808پوائنٹس اضافے سے 114872 پوائنٹس پر بند ہوا‘کے ایس ای 30انڈیکس 233پوائنٹس بڑھ کر 35267پوائنٹس ، آل شیئرز انڈیکس 346 پوائنٹس بڑھ کر 71509پوائنٹس، کے ایم آئی30 انڈیکس2227پوائنٹس کی تیزی سے 173143پوائنٹس پر جا پہنچا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہبڑھ کر 139کھرب 48ارب 36 کروڑ 10لاکھ 89ہزار777روپے پر جا پہنچا۔ گزشتہ روز29ارب روپے مالیت کے 40 کروڑ99 لاکھ33 ہزار 985 حصص کے سو دے ہوئے۔ مجموعی طور پر 445کمپنیوں کا کاروبارہوا‘ 211کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،183میں کمی اور51کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔