لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پنجاب میں او ایس ڈی افسروں کی فہرست6 مئی کو طلب کر لی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ او ایس ڈی افسران کی تعیناتیاں نہیں کی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے افسروں بغیر ڈیوٹی حکومتی خزانے سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ استدعا ہے کہ افسران کو او ایس ڈی قرار دینا غیر قانونی قرار دیا جائے، عدالت میں 103 او ایس ڈی افسران کی نامکمل فہرست عدالت میں پیش کی گئی۔ عدالت نے استفسار کیا صوبائی حکومت کی جانب سے او ایس ڈی افسروں کی فہرست کیوں نہیں دی گئی؟ عدالت نے ریمارکس دئیے اہم معاملہ ہے، اس کیس کا جلد فیصلہ کر دیں گے۔