شیخوپورہ (نمائند ہ خصوصی) مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے چیئرمین پیر اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے تاریخی میگا پروجیکٹس سے پنجاب میں خوشحالی کا نیا انقلاب آئیگا ایک سال میں 12ہزار کلومیٹر روڈ کی تعمیر و بحالی تجاوزات کا خاتمہ ستھرا پنجاب کے ذریعے صفائی ستھرائی کے پروجیکٹ بلٹ ٹرین، نان سٹاپ ٹرینوں کے ساتھ ساتھ شہروں اور قصبوں میں سٹریٹ لائٹ کی تنصیب واٹر سپلائی کی لائنیں اور ڈسپوزل سٹیشنز کی تعمیر پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور کسان کارڈ کے پاس مزدور کارڈ بھی متعارف کرایا جارہا ہے مزدور کارڈ کا حجم 84 ارب روپے کا ہے۔جس سے پنجاب کے صنعتی ورکر کیلئے خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔