عدالتی حکم امتناعی کے بعد ایف پی ایس سی نے نئی بھرتی بند کر دی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے حکم امتناع کے بعد( فیڈرل پبلک سروس کمیشن ( ایف پی ایس سی نے نئی بھرتیوں کا عمل روک دیا۔ ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سی ایس ایس کے ساتھ ساتھ جنرل کوٹے کی بھی تمام بھرتیوں کے عمل کو روک دیا۔اس کے ساتھ ساتھ ایف پی ایس سی کی جانب سے تمام شیڈول ٹیسٹ اور انٹرویوز کو بھی ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے خاتون شہری سیدہ فارینہ کی درخواست پر ایف پی ایس سی میں اسلام آباد کا کوٹہ مختص کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی۔ سماعت کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایف پی ایس سی میں اسلام آباد کا کوٹہ مختص نہ ہونے پر اسٹے آرڈر جاری کیا تھا۔جسٹس شوکت نے حکم جاری کیا تھا کہ اسلام آباد کے شہریوں کیلئے کوٹہ مقرر کرنے تک ایف پی ایس سی کے زریعے نئی بھرتیاں معطل رہیں گی۔

ای پیپر دی نیشن