انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی ،روات میں جی ٹی روڈ ،ایکسپریس ہائی وے گھنٹوں بند 


 کلرسیداں(نامہ نگار)انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث روات میں جی ٹی روڈ اور ایکسپریس ہا ئی وے کو گھنٹوں بند رکھ کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والوں کو روک دیا گیا کسان ریلی کے اسلام آباد میں دھرنے کو روکنے کیلئے بدھ کی صبح 6 بجے کے بعد ٹی چوک روات میں کنٹینر رکھ کر انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والی ہر قسم کی ٹریفک کو بند کردیا اس دوران موٹر ویز پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ راستے تین ایام تک بند رکھے جا سکتے ہیں اس دوران سے ملک کے طول و عرض سے اسلام آباد راولپنڈی کے لیئے این 5 پر آنے والی ہزاروں گاڑیوں اور مسافر پھنس گئے میلوں لمبی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اس دوران ایمبولینسز بھی ہجوم میں پھنسی رہیں اسلام آباد راولپنڈی میں ملازمت کرنے والی خواتین و حضرات اور طلبہ اپنے دفاتر اورتعلیمی اداروں میں نہ پہنچ سکے انتظامیہ نے اس وقت جی ٹی روڈ کو مکمل بند کردیا جب کسان ریلی ابھی گوجرانولہ موجود تھی اس طرح چار گھنٹے ایکسپریس وے اور جی ٹی روڈ کو مکمل بند رکھا گیا چار گھنٹوں بعد دونوں شاہراؤں کو امدورفت کے لیئے کھول دیا گیا پھر کسان ریلی کی آمد کے موقع پر بھی راستہ بند کرنے کی کوشش کی گئی مگر کسان ریلی کے شرکا ٹی چوک سے اسلام آباد میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

ای پیپر دی نیشن