28مئی پاکستانی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن ہے:ملک عبدالمتین 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق چیئرمین یونین کونسل ملک عبدالمتین اعوان  نے پوری قوم کو یوم تکبیر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 28مئی پاکستانی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن ہے اور ایٹمی صلاحیت نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ۔ ایٹمی دھماکوں کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بناآج کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ میاں نواز شریف نے عالمی دبائو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستان کو ایٹی طاقت بنانے کا تاریخی فیصلہ کیا اور 28مئی 1998ء کو کامیاب ایٹمی دھماکے کئے گئے جس سے اقوام عالم میں پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن