28 مئی ملکی سیاسی و دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے: ذیشان پرویز 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وانجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز ،جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر پاکستان کی سیاسی و دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے تمام تر دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا کریڈٹ محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز اور جرأت مند قیادت کو جاتا ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا ۔

ای پیپر دی نیشن