سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)مقامی میونسپل کمیٹی کے کونسلر محمد ابو بکر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ہمیںایٹمی قوت کے ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی خود کو مضبوط کرنا ہو گا، 28مئی پاکستان کی سیاسی و دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، محمد نواز شریف نے پانچ ارب ڈالر کو ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کئے۔پاکستان ایٹمی دھماکوں کے بعد دنیا کے نقشے پر ایک نئی طاقت بن کر سامنے آیا، پاکستان دفاعی طور پر آج اتنا مضبوط ہو چکا ہے کہ بھارت ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،وہ یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے،اس موقعہ پر سابق کونسلر رانا اختر جنجوعہ ،محمدجنید اختر جنجوعہ و دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔