زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے مجرموں کو مجموعی 39 سال قید، 6 لاکھ روپے جرمانہ

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو زخمی کرنے والے مجرموں کو مجموعی طور پر 39 سال قید سخت، 6 لاکھ روپے جرمانے اور 3 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی،مجرم محمد گلفراز کو اقدام قتل کے جرم 10 سال قید سخت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ضرر کے جرم میں 3 سال قیدسخت اور 1 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی،مجرم پرویز کو اقدام قتل کے جرم میں 10 سال قیدسخت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ضرر کے جرم میں 3 سال قید سخت اور 1 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی،مجرم کامران عظمت کو اقدام قتل کے جرم میں 10 سال قید سخت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ضرر کے جرم میں 3 سال قیدسخت اور 1 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی،واقعہ کا مقدمہ سال 2022 تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا،ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں،سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔

ای پیپر دی نیشن