پولیس پر فائرنگ کے دوران ہلاک ملزم کی شناخت ہو گئی ،دو درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں ایک روز قبل پولیس پر فائرنگ کے دوران ہلاک ہونے والے نامعلوم ملزم کی شناخت ہو گئی، ملزم کی شناخت ابوذر کے نام سے ہوئی ملزم جڑواں شہروں میں کار چوری اور منشیات کے دو درجن سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب تھا، ہلاک ملزم ساتھیوں کے ہمراہ نیوٹاؤن کے علاقہ سے کار چوری کر کے فرار ہو رہا تھا، رتہ امرال پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک گاڑی کو روکا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جانب سے تعاقب کے دوران ملزمان گاڑی چھوڑ کر پولیس فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے پولیس نے بتایا کہ مذکورہ کرولا کار واقعہ سے قبل نیوٹاؤن کے علاقہ سے چوری کی گئی تھی فائرنگ کے دوران ملزم ابوذر شدید زخمی ہوا تھا جو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا تھاملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا.

ای پیپر دی نیشن