اسلام ایک مکمل اور واضح ضابطہ زندگی فراہم کرتا ہے، زبیر صفدر 

اسلام آباد(خبرنگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر صفدر نے کہا ہے کہ سماجی تبدیلی کے لیے ناگزیر ہے کہ نظریات سمیت انفرادی و اجتماعی رویوں کو بھی بدلا جائے ۔معاشرہ ،تربیت اور سیاست جماعت اسلامی کے کارکنان کا ہدف ہونا چاہیے ۔اسلام ایک مکمل  نظریہ حیات ہے ، ایک مکمل اور واضح ضابطہ زندگی فراہم کرتا ہے ۔ جماعت اسلامی کا بنیادی کام اسلامی تعلیمات کے مطابق لوگوں کی ذہن سازی اور رویوں کی تربیت کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون 8کے تحت وارڈ صدور و عوامی کمیٹیز کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر زون رشید عالم فاروقی ، گروپ لیڈر ساجد اقبال گجر، صدر جے آئی یوتھ افتخار حسین و دیگر موجود تھے ،زبیر صفدر نے کہا کہ جماعت اسلامی نے انتخابی سیاست کے ساتھ ہمیشہ خدمت اور تربیت کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کو اپنا فرض اولین سمجھا ہے ، یہی وہ ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو اپنے معاشرے کے ہر فرد کے لیے اصلاح کا احوال فراہم کرتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن