فتح جنگ (نامہ نگار) محمد قاسم ولد اسلم سکنہ درسکی موڑ گھر کی جانب جا رہا تھا کہ ملزمان عبداللہ اور عبدالرحمن سکنہ درسکی موڑ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں محمد قاسم شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا پولیس تھانہ فتح جنگ مصروف تفتیش ہے ضابطے کی کارووائی کے بعد مقتول کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے ۔