کھنڈہ(نامہ نگار) علاقہ میں مویشی پال حضرات رل گئے گائے بیل دنبے بکرے بچھڑے پال کر اور جانور فروخت کرکے گذر بسر کرنے والے افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں علاقہ میں منہ کھر اور پیٹ کی بیماری پھیلنے سے لاتعداد جانور سرکاری ہسپتالوں،وی ایچ سینٹرز ،ڈسپنسریوں میں لائے جاتے ہیں جہاں ادویات کی شدید قلت کے باعث مالکان کی جانب سے مہنگی ادویات کی خریداری کی رقم نہ ہونے کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں تاہم جانوروں کی مذکورہ بیماریوں کو کنٹرول کرنے کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث مویشی پال حضرات کو ناقابل تلافی نقصان ہورہاہے مویشی پال حضرات نے الزام عائد کیا ہے کہ ہسپتال عملہ کی جانب سے معمولی بیماریوں کی ادویات بھی بازار سے لانے کا کہا جاتاہے رہی سہی کسر عطائی موبائل ویٹرنری ڈاکٹر نکال دیتے ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا یے کہ سرکاری ویٹرنری ہسپتالوں و ڈسپنسریوں میں ادویات کی فراہمی کو فوری پورا کیاجائے۔