ملک بھرمیں مون سون بارشوں کے باعث مختلف شہروں میں مکانوں کی چھتیں گرنے سے چودہ افراد جاں بحق، مزید بارشوں کی پیشین گوئی ۔

صوبہ پنجاب اورخیبرپختونخوا سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف مقامات پرمکانات کی چھتیں گرنےسے چودہ افرادجاں بحق ہوگئے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق گزشتہ رات بارش کے باعث لاہورکے علاقے نین سکھ میں ٹرک اڈے اورکاہنہ میں مکان کی چھت گرنے سے سات افرادجاں بحق جبکہ نوزخمی ہوگئے۔ ادھرہارون آباد میں تیزہوا کے باعث پانی کی ٹینکی گرنے سے ایک بچی جاں بحق ہوئی جبکہ ساہیوال میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کرتین بچوں سمیت چارافرادہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب صوبہ خیرپختونخوا کے علاقے باجوڑایجنسی میں بھی شدید بارش کے باعث مکان کی چھت زمین بوس ہونے سے دوبچے جاں بحق اورآٹھ افرادزخمی ہوگئے۔ تیزہواؤں اوربارش سے بعض علاقوں میں بجلی کا نظام بھی متاثرہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں مون سون کا باقاعدہ آغازہوگیا ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور،ملتان،سرگودھا، گوجرانوالہ اورراولپنڈی ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن