جاتلی(نامہ نگار)گزشتہ روز حلقہ پی پی 9 اور این اے 52، یوسی سکھو گاوں چورہ یوسی کرنب الیاس دیرہ مسلم یوسی دیوی گاوں ڈھوک کاکو یوسی راماں گاوں مدوال ڈھوک گل اور یوسی منگھوٹ میں سینکڑوں عاشقان رسول نے کرین پارٹی کے کارکنان کی زیر نگرانی کارنر میٹنگزکا انعقاد کیا گیا جن میں سابق سیکرٹری دفاع چوہدری خورشید زمان، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 9 راجہ بابر کرامت امیدوار پی پی 8 راجہ اسمائیل طارق کیانی راجہ سجاد کرامت، سابق ناظم تنویر لودھی،راجہ عتیق الرحمان راجہ عدنان کرامت ٹھیکیدار ظہور چشتی راجہ اشتیاق اور کرین پارٹی کی مقامی قیادت کے علاہ تما م یوسییز کے اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر راجہ بابر کرامت اور چوہدری خورشید زمان نے کہا کہ گوجر خان میں چالیس سال سے حکومت میں اہم عہدوں پر فائز رہنے والوں نے سوائے اپنے مفادات اور تجوریاں بھرنے کے علاقہ عوام غازیوں اور شہیدوںکی تحصیل کو کوئی بنیادی سہولت مہیا نہیں کی ۔