لاہور(نامہ نگار)ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کے کنٹرول روم کی ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر115 گزشتہ 7 روز سے بند ہے۔پی ٹی سی ایل حکام کو شکایت کے باوجود مسلہ حل نہیں ہوسکا ہے۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 115 تکنیکی خرابی کے باعث سات روز سے بند پڑی ہے۔ایمرجنسی ہیلپ لائن بند ہونے سے شہریوں کو رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اس وجہ سے شہریوں کو سستی ایمبولینس سروس فراہم نہیں کی جا رہی۔شہریوں سے اپیل کہ ایدھی کنٹرول 115نمبر نہ ملنے پرمتبادل نمبر 03041113115 ، 04237806664 پر رابط کرسکتے ہیں۔