منفی پراپیگنڈا سے کچھ حاصل نہیں ہو گا:چودھری یونس

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چودھری یونس جٹ نے کہاہے کہ پاکستان کے معاشی حالات عنقریب مستحکم ہوجائیں گے ،معیشت اور سیاست کو الگ الگ رکھنا چاہئے پی ٹی آئی اپنی سیاست کی آڑ میں معیشت سے کھلواڑ کرنا چاہتی ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کی کارکردگی بہتر بنائے تاکہ صوبہ کی عوام کو ریلیف مل سکے منفی پراپیگنڈا کے ذریعے کچھ حاصل نہیں ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی صدر میاں منور اقبال کی رہائشگاہ پر صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے ساتھ ہیں جو عوام کو ہر گز مایوس نہیں کرے گی، حکومت ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے پرعزم ہے اور عوامی خوشحالی کیلئے سنجیدگی سے کوشاں ہے اس وقت پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کے لیے بحیثیت قوم ہمیں متحد ہونا ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن