گورنمنٹ گرلز ہائی سکو ل کوٹ اسحاق میںتا حال تدریسی عمل شروع نہ ہو سکا

لدھیوالہ وڑائچ،قلعہ دیدار سنگھ(چوہدری حسیب آصف پندھیر سے)محکمہ تعلیم گوجرانوالہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکو ل کوٹ اسحاق  میں کلاسز کا جراء نہ ہو سکا،طالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہونے کے لئے گوجرانوالہ کے مہنگے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں جانے پر مجبور ہو گئیں، والدین کا وزیر اعلیٰ پنجاب،وزیر تعلیم اور سی او ایجوکیشن سے رواں تعلیمی سال سے تدریسی عمل شروع کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے میاں طارق محمود کی گرانٹ سے کوٹ اسحاق کی ایک لاکھ آبادی کے لئے کروڑ روپے کی خطیر رقم سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی عمارت کی تعمیر مکمل کر کے پانچ سال قبل محکمہ تعلیم کے حوالے کر دیا گئی تھی لیکن محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پانچ سال گزرنے کے باوجود سکول میں تدریسی عمل شروع نہ ہو سکا اور سکول کی بلڈنگ بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن