اداکارہ نازش جہانگیر کے مقدمات کے خلاف پروڈیوسر اسود ہارون نے سیشن عدالت سے رجوع کر لیا

لاہور (خبر نگار) اداکارہ نازش جہانگیرکی جانب سے مقدمات درج کرانے کے خلاف پروڈیوسر اسود ہارون نے سیشن عدالت سے رجوع کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج فرحت آفتاب نے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ بابر علی ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ اسود ہارون کی گاڑی اور نقدی نازش جہانگیرکے پاس ہے جن سے دستبردار ہونے کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن