انجمن سرفروشان اسلام کااسرائیل کیخلاف لاہورپریس کلب کے باہراحتجاج

لاہور (نیوز رپورٹر) انجمن سرفروشان اسلام پاکستان لاہور نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے سامنے اسرائیل کے خلاف پرامن احتجاج کیا۔ امیر محمد فاروق قادری نے اپنے بیان میں کہا اسرائیل نے فلسطین پر بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کر کے لاکھوں مسلمانوں شہید کردیئے جوبچ گئے ہیں وہ بھوک پیاس اور زخموں کی تاب نہ لاکرشہید ہو رہے ہیں ۔انجمن سرفروشان اسلام پاکستان پنجاب کے نائب امیر محمد نسیم آرائیں اور مشیر پنجاب غلام فرید قادری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جنگ بندی کروا ئی جائے،فلسطینیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے اوراسرائیل مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ۔آخر میں انجمن سرفروشان اسلام لاہور کی قیادت اور کارکنوں نے اللہ کے حضور فلسطین اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن