اٹارنی جنرل آفس ملازموں کو جوڈیشل الاؤنس نہ دینے پر عدالت کی برہمی

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ میں اٹارنی جنرل آفس کے ملازموں کو جوڈیشل الائونس نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے اسی نوعیت کی درخواستوں پر جاری عدالتی احکامات کی تفصیلات 30 اپریل کو طلب کرلیں۔ عدالت نے حکم امتناعی کے باوجود ملازمین کا جوڈیشل الائونس روکنے پر سخت اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم امتناعی کے باوجود الائونس کیسے روکا گیا؟۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل آفس کے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیا، استدعا ہے کہ عدالت اسی فیصلے کی روشنی میں جوڈیشل الائونس کی ادائیگی کے احکامات صادرکرے۔

ای پیپر دی نیشن