پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے:حمزہ شہباز 

لاہور ( نوائے وقت رپورٹ )سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہکہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں لیکن پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ بھارت نے اگر کوئی جارحیت کرنے کی کوشش کی تو پاک فوج کا جواب شدید ہو گا۔ بھارت کے کھوکھلے موقف کو دنیا نے بھی گھاس نہیں ڈالی۔سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی دیرینہ پارٹی کارکن باؤ رشید کے گھر آمد ‘باؤ رشید کی بیگم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔مرحومہ کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔

ای پیپر دی نیشن