مودی پاکستان پر الزام نہ لگاؤ‘ حملے کا قصور وار تو آپ کے اندر ہی ہے: کشمیری پنڈت

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پہلگام فالس فلیگ ڈرامے کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ مودی کا فالس فلیگ حملہ اور اس کے پیچھے چھپی سازش بے نقاب ہو رہی ہے۔ سرحد پار سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندو پنڈتوں نے بھارتی میڈیا میں کھل کر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ ایک ہندو پنڈت کا کہنا ہے کہ یہ جو پہلگام حملہ ہوا ہے اس میں اہم بات یہ دیکھنے والی ہے کہ اس ڈرامے سے کس کو فائدہ اور کس کو نقصان ہو رہا ہے۔ ملزموں کو کہاں ڈھونڈتے پھرو گے، اس حملے کا قصور وار تو آپ کے اندر ہی ہے۔ ایسے نہیں ہوتا کہ جو بھی سانحہ ہو آپ (مودی) سرحد پار پاکستان پے الزام لگا دیں۔ کیا کشمیری ایسا حملہ کر کے اپنا روزگار تباہ کریں گے۔ جو اس حملے سے فائدہ اٹھا رہا ہے اسے پکڑ لو ورنہ دوبارہ بھی ایسے حملے ہوتے رہیں گے۔ جو اس حملے اور ہندو مسلم تفریق سے فائدہ اٹھا رہا ہے وہی اس کے پیچھے ہے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے اندر سے اٹھنے والی آوازوں نے مودی کے فالس فلیگ حملے کا پردہ چاک کر دیا۔ بھارتی عوام مودی کے خلاف جاگ اٹھی اور سوشل میڈیا پر بھارتی شہریوں نے کھلم کھلا مودی کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ایک اور بھارتی خاتون مودی سرکار پر سیخ پا ہو گئی۔ اس کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے کو روکنے میں ناکامی پر مودی سرکار سے ابھی تک کوئی استعفیٰ کیوں نہیں آیا، آپ پاکستان کا پانی روکنے کے دعوے کر رہے ہیں، آپ نے ابھی تک دہشتگردوں کو کیوں نہیں پکڑا، جو بھارتی ہندو مسلم کا راگ الاپ رہا ہے اور مسلمانوں کو دہشتگرد کہہ رہا ہے اسے تاریخ کا جائزہ لینا چاہئے۔ بھارتی عوام بیوقوف نہیں ہے۔ میرا سوال ہے کہ کیا1984 ء میں سکھوں کا قتل عام مسلمانوں نے کیا تھا۔؟ مسلمانوں کو جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پر ہندوؤں نے قتل کر دیا، کیا یہ دہشتگردی نہیں تھی؟، بات بات پر اسلام اور مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرانا انتہائی غلط ہے۔ مودی سرکار کیوں پریس کانفرنس نہیں کرتی کہ کشمیریوں کا کوئی قصور نہیں، کشمیری طلباء کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مودی نے کشمیریوں کو نہیں کشمیر کو اپنا مانا ہے۔ پہلگام حملے میں ملوث لوگوں کو پکڑنے کی بجائے مودی اپنے ہی لوگوں کر لڑوا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن