پولیس نے صنم جاوید اور ان کے  شوہر عتیق احمد کو گرفتار کر لیا

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سر گرم کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر عتیق احمد کو گرفتار کرلیا گیا،صنم جاوید کے شوہر عتیق احمد کو وزیر اطلاعات پنجاب کی اے آئی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر عتیق احمد کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا،صنم کو ٹائون شپ پولیس جبکہ ان کے شوہر عتیق احمد کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔صنم جاوید کے خلاف 7 اے ٹی اے کی دفعات پر کیس درج ہے جبکہ عتیق کو صوبائی وزیر اطلاعات کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے عظمی بخاری کی اے آئی ویڈیوز بناکر وائرل کیں۔

ای پیپر دی نیشن