لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا اکھنڈ بھارت کا نعرہ ایک بہت بڑی سازش ہے،اس کا مقابلہ نظریہ پاکستان کے احیاء سے ہی ہو سکتا ہے۔ہم دفاعِ وطن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔