لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت نے پہلگام کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں دو ہزار سے زائد افراد کو گرفتا ر کر لیا،خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بھارت پہلگام واقعہ کی آڑ میں پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔ ہندوستان اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے پہلگام واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔