کاہنہ(نامہ نگار) کاہنہ پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید کے مطابق ملزم کرامت کے قبضہ سے160گرام آئس برآمد۔ ملزم آکاش مسیح اور انور مسیح کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔