کاہنہ(نامہ نگار) ٹرک قصور سے لاہور کی طرف جا رہا تھا جب وہ پرانا کاہنہ کے قریب پہنچا تو اچانک اس نے یوٹرن لے لیا جس کی وجہ سے پیچھے سے آنیوالا مسافروں سے بھرا ہوا رکشہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ٹرک سے جا ٹکرایا جس سے رکشے میں سوار5خواتین سمیت7افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت 22سالہ ساجدہ 50سالہ کوثر،زینب،سائرہ آمنہ بی بی،وقاص اور ارشاد کے نام سے ہوئی جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔