شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)اہلحدیث یوتھ فورس کے مرکزی صدر حافظ محمد سلمان اعظم نے کہا ہے کہ اسرائیلی مظالم کا جواب اس کے معاشی بائیکاٹ کرنے اور عسکری سطح پر ان کو ٹارگٹ کرنے میں ہے جنگ بندی کے نام نہاد معاہدے کے آغاز سے لیکر آج تک اسرائیل نے روزانہ کی بنیاد پر غزہ پر بمباری کر کے سینکڑوں فلسطینی مسلمان خواتین، بچوں اور شہریوں کو شہید کیا، مسلم ممالک اب زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے فلسطینی مسلمانوں کی مدد اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کریں فلسطین پرمسلم حکمرانوں کی خاموشی ناقابل معافی ہے، فلسطین کی تباہی مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی وغلامی مال وزرسے محبت کی وجہ سے ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ضلعی صدر عبدالرحمن مدنی ، جنرل سیکرٹری حافظ محمدنعیم ربانی ،حافظ عبدالوہاب، حافط محمدعمر فاروق اصغرودیگر بھی موجودتھے ۔