چیف جسٹس سے چینی وفد کی ملاقات، ڈیم فنڈ کیلئے25 لاکھ روپے کا چیک دیا،چیئرمین ایف پی ایس سی نے 5 لاکھ عطیہ کئے

اسلام آباد (آئی این پی) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے 24 رکنی چینی وفد نے ملاقات کی اور ان کو ڈیم فنڈ کیلئے 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ سربراہ چینی کمیٹی گولڈ ٹرانسمٹ ڑین فینگ یو نے بھی وفد کے ہمراہ چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار سے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمشن نے بھی ملاقات کی اور ڈیم فنڈ کیلئے 5 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن