چیف الیکشن کمشنر کی ازبک ہم منصب سے ملاقات، مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ

تاشقند (نوائے وقت رپورٹ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ازبکستان کے مرکزی الیکشن کمشن کے چیئرمین سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان انتخابی تجربات کے تبادلے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق ملاقات میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر پاکستان نے تاشقند میں واقع مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا اور انتخابی عمل کا براہ راست مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ووٹرز کی سہولت کے لئے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن