لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے دوران ڈیوٹی زخمی ہونیوالے افسران و اہلکاروں کی جلد صحت یابی اور ہیلتھ ویلفیئر کے اقدامات ترجیحی بنیادوں پرجاری ہیں اور اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈاکوؤں سے مقابلوں سمیت مختلف واقعات میں زخمی ہونیوالے افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ روپے سے زائد جاری کر دئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ زخمی افسران و اہلکاروں کی جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے۔ بھرپور مالی معاونت اور ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔