وفاقی پولیس کے چار افسران اعلی تعلیم کے حصول کیلئے چین جائیں گے

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس کے چار افسران انٹرنیشنل لاءانفورسمنٹ آفیسرز سکالرشپ پروگرام کے تحت اعلی تعلیم کے حصول کیلئے چین جائیں گے پہلی بار جونئیر افسران سکالرشپ پر بیرون ملک جائیں گے منتخب پولیس افسران اعلی تعلیم کے ساتھ جدید پولیسنگ میں بھی مہارت حاصل کریں گے تمام تعلیمی اخراجات عوامی جمہوریہ چین کی حکومت برداشت کرے گی اس پروگرام کیلئے اہل افسران نے درخواستیں جمع کرائی تھیں جن کا مکمل میرٹ اور شفافیت پر محکمانہ امتحان لیا گیا تھا کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے بعداس اسکالرشپ پروگرام کیلئے منتخب کیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن