Waqt News
Wednesday | February 08, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا ٹوئٹ
  • پاکستان اس مشکل صورتحال میں ترکیہ اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔شیری رحمان
  • شیخ رشید کیخلاف پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے کا کیس،مری پولیس سے ریکارڈ طلب
  • ہم پرتمام ایف آئی آرز سیاسی بنیادوں پر کاٹی گئی ہیں۔شاہ محمود قریشی
  • احمقوں کا یہ ٹولہ زبردستی کا مہمان بن رہا ہے۔ فواد چوہدری

وفاقی وزیر ریلوے کی توجہ کے لیے

Nov 28, 2022 7:17 AM, November 28, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
وفاقی وزیر ریلوے کی توجہ کے لیے

انگریزوں نے برصغیر پاک وہند میں بیشک اپنی حکمرانی کو دوام بخشنے کے لیے ہی سہی ۔دشوار گزار علاقوں میں بھی ریلوے سسٹم کو تعمیرکرکے یہاں کے رہنے والوں پر احسان عظیم کیا تھا ۔پاکستان میں بھی ریلوے سسٹم موجود تو ہے لیکن عدم توجہی کی بناپر اس کی حالت دن بدن بگڑتی جارہی ہے ۔ بیشمار برانچ لائنوں پر ٹرین چلنا بند ہو چکی ہے اور ریلوے املاک چوروں کے سپرد ہو چکی ہے۔ 1947ء سے لے کر آج تک بتیس افراد مختلف ادوار میں ریلوے کے وزیر بنے لیکن کسی ایک نے بھی ریلوے ٹریک کو تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی اور نہ ہی 1897ء کے بنے ہوئے دریاؤں اورنہروں کے پلوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کی کسی کو توفیق ہوئی ۔یہی وجہ ہے کہ وزیرآباد کے قریب ایک فوجی ٹرین کے کئی بوگیاں بڑی نہر میں جا گریں اور فوج کے کتنے ہی افسر اور جوان اس حادثے میں شہید اور زخمی ہوئے ،چند دن انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی پھرتیاں دیکھنے میں آتی رہیں اس کے بعد چیف انجینئر سمیت تمام عملہ پھر لمبی تان کے سو گیا ۔یہاں یہ عرض کرتا چلوں کہ ملتان سے حیدر آباد تک ریلوے ٹریک کی بوسیدگی کی بناپر ہی درجنوں حادثات ہو چکے ہیں۔ ان حادثات میں سینکڑوں انسان ہلاک ہوچکے ہیں ۔انجن اور بوگیوں کی تباہی کی شکل میں جو مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے وہ اس کے علاوہ ہے ۔مزید برآں جن سیکشنوں پر ٹرین چلنا بند ہو چکی ہے وہاں تمام املاک اور تنصیبات سمیت ہزاروں ایکڑ اراضی بھی لاوارث پڑی ہوئی ہے۔میری مراد بہاولنگر، ہارون آباد ، چشتیاں ،فورٹ عباس، چکوال اور لکی مروت سے ہے۔ایسے ہی اور بھی مقامات یقینا موجود ہونگے جہاں اسٹیشنوں کی بوسیدہ عمارتیں تو کسی نہ کسی حالت میں موجود ہیں لیکن ٹریک اور تنصیبات کو غائب کردیا گیا ہے اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ ریلوے، پاکستان میں ایک لاوارث محکمہ ہے، جو ریلوے پولیس حفاظت کے لیے تعینات ہے اسی کی چشم پوشی کی بناپر املاک کو ہر جگہ نقصان پہنچتا ہے۔کچی آبادیوں کا وجود توانہی کی محنتوں کا ثمر ہے۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ جتنے بھی افراد ریلوے کے وزیر بنے، انہوں نے ریلوے کو جدید پر استوار کرنے کی بجائے من پسند افراد کو اہم ترین عہدوں پر فائز کرنا ضروری سمجھا۔اسی تناظر میں اخبارات میں مجھے خواجہ سعدرفیق کا یہ بیان پڑھنے کو ملا کہ میں نے وزارت سنبھالنے سے پہلے وزیراعظم میاں محمد شہبا زشریف کو صاف لفظوں میں کہہ دیاہے کہ کوئی بھی شخص ریلوے میں ملازمت دینے کی سفارش نہ کرے۔ مجھے یاد ہے کہ ۔پچھلے دور میں بھی خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کی وزارت کا چارج لیا تھا تو اس وقت ریلوے بربادی کی انتہاء پر پہنچ چکی تھی مسافر ریلوے سے روٹھ چکے تھے ، اسٹیشن ویران ہو چکے تھے ،کچھ لوگوں نے یہ بھی کہنا شروع کردیا تھا کہ جس نے ٹرین پر سفر کرنا ہے وہ اپنی ذمہ داری پر کرے۔ وہ زندہ منزل مقصد تک پہنچ بھی جائے گا یا نہیں ۔اس کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی ۔لیکن خواجہ سعد رفیق نے چند سالوں میں ایک بار پھر ریلوے کو نہ صرف اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا بلکہ روٹھے ہوئے مسافروں کو ٹرین پر سفر کرنے پر آمادہ بھی کرلیا۔میں ان کی توجہ دو اہم مسائل کی جانب دلانا چاہتا ہوں۔ ایوب دور میں لاہور سے خانیوال تک بجلی کا ایسا سسٹم تعمیر کیا گیا تھا جس پر اس وقت کے اربوں روپے خرچ ہوئے تھے ،ٹریک کے دونوں جانب 25 ہزار واٹ بجلی کی لائنیں بچھائی گئی تھیں ،اور بجلی سے چلنے والے انجن بھی بھاری زرمبادلہ خرچ کرکے منگوائے گئے تھے ۔ 1999ء تک بجلی سے چلنے والی ٹرینیں کامیابی سے رواں دواں رہیں۔ لاہور اور خانیوال میں ان انجنوں کی شیڈز بھی تعمیر ہوئیں ۔پھر نہ جانے کیا ہوا ۔بجلی سے چلنے والی ٹرینیں بند کردی گئیں اور الیکٹرک انجنوں کو کھڈے لائن لگا دیا گیا لیکن لاہور سے خانیوال تک 25ہزار واٹ والی بجلی کی تاریں کہاں گئیں ،آج تک اس کا سراغ نہیں مل سکا ۔یہ اربوں روپے مالیت کا سیکنڈل ہے ۔ریلوے پولیس جس کی ذمہ داری میں ریلوے املاک کی حفاظت ہے وہ اپنے فرائض سے غافل رہی۔ دوسرا مسئلہ کراچی سے پشاور تک ریلوے کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر کچی آبادیوں کی بے جا تعمیر ہے۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ جس کا جہاں جی چاہتا ہے ریلوے پولیس کی مٹھی گرم کرکے زمین پر قبضہ کرلیتا ہے ۔کچی آبادیوں کو ختم کرنا تو ناممکن ہے، اس لیے میرا مشورہ یہی ہے کہ گورنمنٹ ریٹ پر قابضین سے قسط وار پے منٹ لے لی جائے اور انہیں اپنی زیر قبضہ زمین کی رجسٹریاں دے دی جائیں ۔اس طرح ریلوے مالی طور ایک مستحکم ادارہ بھی بن جائے گااورقابضین کے سروں پر عدم تحفظ کی تلوار بھی لٹکنا بند ہو جائے گی اور وہ اپنے گھروں کے حقیقی مالک بن جائیں گے۔ ریلوے کو جدید بنانے کے لیے مالی وسائل بھی میسر آسکیں گے ۔

عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا ٹوئٹ

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • میرے لئے ’’سٹاک ہوم سینڈروم‘‘ کا طعنہ 

    Feb 07, 2023
  • تیزی سے تنہا ہوتے انسان 

    Feb 08, 2023
  • 2000 سال قبل زندہ رہنے والی خاتون کے چہرے کی نقاب کشائی

    Feb 07, 2023 | 19:57
  • پرویز مشرف کی میت لے کر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا

    Feb 06, 2023 | 22:32
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف ...

    Feb 08, 2023 | 12:59
  • پاکستان اس مشکل صورتحال میں ترکیہ اور اس کی عوام کے ساتھ ...

    Feb 08, 2023 | 12:56
  • شیخ رشید کیخلاف پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے کا کیس،مری ...

    Feb 08, 2023 | 12:54
  • ہم پرتمام ایف آئی آرز سیاسی بنیادوں پر کاٹی گئی ہیں۔شاہ ...

    Feb 08, 2023 | 12:52
  • احمقوں کا یہ ٹولہ زبردستی کا مہمان بن رہا ہے۔ فواد چوہدری

    Feb 08, 2023 | 12:24
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وزرا کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ...

    Feb 08, 2023
  • تیزی سے تنہا ہوتے انسان 

    Feb 08, 2023
  • میرے لئے ’’سٹاک ہوم سینڈروم‘‘ کا طعنہ 

    Feb 07, 2023
  • چیئر مین سینٹ کی مستعفی ہونے کی دھمکی 

    Feb 07, 2023
  • پرویز مشرف کی یادیں اور باتیں 

    Feb 06, 2023
  • 1

    ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی آج انقرہ روانگی

  • 2

    قومی اثاثوں کی نجکاری قومی مفادات کو مقدم رکھا جائے 

  • 3

    بجلی بلز: فیول ایڈجسٹمنٹ  چارجز غیرقانونی قرار

  • 4

    مسئلہ کشمیر کا حل عالمی اداروں کے لیے بڑا چیلنج ہے

  • 5

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ¿ برطانیہ

  • 1

    بدھ ، 16 رجب المرجب1444ھ،8 فروری 2023ئ

  • 2

    منگل ، 15 رجب المرجب1444ھ،7 فروری 2023ئ

  • 3

     پیر ، 14 رجب المرجب1444ھ،6 فروری 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • پشاورمیں قیامت خیز سانحہ

    Feb 08, 2023
  • آئی ایم ایف کا خطرناک شکنجہ

    Feb 08, 2023
  •  ملکی اور معاشی استحکام مثبت رویوں کا محتاج

    Feb 08, 2023
  • فرزند ِ اردو اور پاکستانی اردو 

    Feb 08, 2023
  • تیری جنت میں آئیں گے اک دن

    Feb 08, 2023
  •  مسئلہ کشمیر کاحل جہاد ہے ؟

    Feb 08, 2023
  • سیاسی مفادات اور ریاستی مفادات کا ٹکرائو

    Feb 08, 2023
  • سا نحہ پشاور،اے پی سی اور سیا ست

    Feb 08, 2023
  • ’’حیرت بھری آنکھ میں چین‘‘

    Feb 08, 2023
  • کشمیر اور مودی کا ایجنڈا ! 

    Feb 08, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۵)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۴)

  • 3

     عفووحلم کے پیکر(۳)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 1

    از خطبات اقبال

  • 2

    بال جبریل 

  • 3

    بال جبریل 

  • 4

    چودھری نیاز علی خان کے نام خط

  • 5

    ارمغان حجاز

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group