تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی وزیر خوراک ہرسمرت کوربادل نے کہا کہ آج تاریخ کا اہم ترین دن ہے کیونکہ آج وہ سب کچھ حاصل ہوا ہے جوگزشتہ ستر برس میں حاصل نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین سکھ مذہب کے پیروکاروں کے لئے ایک مقدس مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کشیدگی کم کرنے کے علاوہ دونوں ملکوں کے عوام کو مزید مواقع میسر آئیںگے۔عمران خان نے کہا کہ بابا گورو نانک نے کرتارپور میں اپنی زندگی کے کئی سال گزارے اور کاشتکاری کرکے گزر بسر کی۔ہرسمر ت نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نفرت کی دیوار بھی ایسے ہی گرسکتی ہے جیسے برلن کی دیوار گری تھی۔بھارتی وزیر نے پاکستانی حکومت سے اپیل کی کہ وہ بابا گورو نانک کے نام پر ایک یادگاری ٹکٹ یا سکہ جاری کریں.