اتوار بازاروں سے پھل غائب، فالسہ 40 روپے کلو مہنگا ‘ ٹی او آر معطل

لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز لگنے والے اتوار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 5 سے40روپے کلو تک کمی۔ لوبیا پھلیاں، سفید خوبانیاں، سپیشل آڑو، آم دوسہری اور دیسی، کیلا اتوار بازاروں سے غائب، فالسے کی قیمت میں 40روپے کلو اضافہ، ڈی سی او لاہور نے جوہر ٹا¶ن اتوار بازار میں گندگی پر ٹی او آر عزیر انور کو معطل کر کے اسکی خدمات لوکل گورنمنٹ کے حوالے کر دی ہیں، مجموعی طور پر 17سبزیوں کی قیمت میں کمی، 19میں توازن اور 5 میں اضافہ جبکہ 14پھلوں کی قیمت میں کمی، 2 میں اضافہ اور 7 کی قیمت میں توازن رہا۔ سبزیوں میں لہسن دس تا پندرہ روپے کلو، ٹماٹر 12روپے کلو، پھلیاں موٹی 30روپے کلو سستی ہو گئیں جبکہ مٹر دس روپے کلو اور دھنیا پانچ روپے کلو مہنگا ہو گیا۔ پھلوں میں خربوزہ دس روپے کلو، لوکاٹ 15روپے کلو، آڑو پندرہ تا پچیس روپے کلو سستا ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن