ٹیکساس اسمبلی کا تاریخی فیصلہ – 23 مارچ کو یومِ پاکستان تسلیم کر لیا گیا

ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی نے ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر منانے کی قرارداد منظور کر لی ہے یہ فیصلہ وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک بڑے اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے جس سے ان کی سماجی ثقافتی اور اقتصادی خدمات کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے یہ قرارداد ریاستی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر سلیمان لالانی نے پیش کی جس میں واضح کیا گیا کہ پاکستانی نژاد امریکیوں نے اپنی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے ٹیکساس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اس قرارداد میں ان کے امن و رواداری کے اصولوں کو بھی سراہا گیا ہے جن کے ذریعے انہوں نے مقامی معاشرے میں مثبت اثرات مرتب کیے ہیں قرارداد کی منظوری کے دوران پاکستان کے قونصل جنرل محمد آفتاب چوہدری بھی ایوان میں موجود تھے جنہوں نے اس اقدام کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا ٹیکساس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اس فیصلے کو اپنی شناخت اور خدمات کے اعتراف کے طور پر خوش آئند قرار دیا ہے

ای پیپر دی نیشن