قلعہ دیدار سنگھ:میر ابرار پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزم گرفتار نہ ہو سکے  

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)صدر مسلم لیگ ن ترکیہ وامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 70 میر ابرار احمد بٹ پر قاتلانہ حملے کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود نامزد ملزمان گرفتار نہ ہو سکے، شہریوں میں شدید غم و غصہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے نامزد ملزمان گلزار چیمہ،اعتزاز چیمہ،لقمان،عثمان علی اور 6مسلح افراد نے صدر مسلم لیگ ن ترکیہ و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 70 میر ابرار احمد بٹ اور ان کے بھائی پر ایک ہفتہ قبل قاتلانہ حملہ کیا تھا، جس میں میر وقار احمد بٹ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی،عوامی و سماجی اور شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی ناقص تفتیش اور سست روی سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ملزمان کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن