لاڑکانہ(بیورورپورٹ) تھانہ مارکیٹ کی حدود میں خریداری کے لیے آئی ہوئے لا ء کی طالبہ اقرا شاہ کے پرس سے نامعلوم چور 4 لاکھ روپے مالیت آئی فون اور 15 ہزار روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے، ایسے واقعے کے خلاف متاثرہ طالباء نے اپنی سہیلی کے ہمراہ لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے آئی فون اور نقدی واپس کرنے کا مطالبہ کیا جس واقعے کا ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری نے نوٹس لے لیا ۔ اس ضمن میں ریشم گلی لاڑکانہ سے سی سی ٹی وی ریکارڈ بھی چیک، معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔