اہلیہ کو قتل کرنے والے مجرم  کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ن اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے سزا سنا دی،مجرم سکندر عباس  کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی، مجرم نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنی اہلیہ کائنات بی بی کو قتل کر دیا تھا جسے واہ کینٹ پولیس نے سال  2024 میں گرفتار کیا تھا،ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔

ای پیپر دی نیشن