لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی صدر رانا انوار الحق کی لاہور آمد جنرل سیکرٹری رانا لیاقت کی قیادت میں چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، مرزا طارق، طاہر اسلام، رانا خالد، اشفاق میو، محمد اسماعیل، محمد یاسین، عدالت مسیح، محمد حنیف، صفدر اعوان، محمد حیات، مبین احمد ودیگر نے ان کا ایجوکیشن کمپلیکس ہال روڈ پر استقبال کیا۔ رانا انوار الحق کی قیادت میں رانا لیاقت سمیت عہدیداران نے شاہدہ سہیل سے اساتذہ کو درپیش مسائل پر ملاقات کی اور انہیں ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب تعینات ہونے پر مبارک باد اور گلدستے پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شاہدہ سہیل نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اساتذہ کے جائز مطالبات و مسائل کو حل کروانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اساتذہ شرح خواندگی میں اضافے، میعاری تعلیم اور داخلہ مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔