ویلفیئر ٹرسٹ جلالپورشریف کی جانب سے مستحق بچوں میں کپڑے تقسیم  

  کھیوڑہ (نامہ نگار)پنڈدادنخان کے قصبہ جلالپو رشر یف میں فلاحی تنظیم ویلفیئر ٹرسٹ جلالپورشریف کی جانب سے 100 سے ذاد یتیم اور مستحق بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنیہ کیلے عید گِفٹ میں نے کپڑے لے کر دیے گے واضح رھے کہ ماہ رمضان کی آمد پر 100 سے زاد مستحق گھرانوں تک راشن پہنچایا گیا تھا جبکہ اب گزشتہ روز ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے 100 سے زاد یتیم اور نادار بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے  کیلئے نے کپڑوں کی خریداری کروای گی ۔ عرفان شاپنگ سنٹر مین بازار جلالپورشریف کے بھرپور تعاون سے بچوں کو ان کی پسند کے مطابق سوٹ لے کر دیے گے ۔ اس احسن اقدام پر عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے رمضان المبارک میں مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم اور غریب مستحق اور نادار بچوں کے لیے کپڑوں کا بندوست کرنے پر ویلفئیر ٹرسٹ جلالپور شریف کی پوری ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ویلفئیر ٹرسٹ جلالپور شریف کی ٹیم آئندہ بھی غریب اور مستحق خاندانوں کا سہارا بنے رہے گی ۔

ای پیپر دی نیشن