گوجرخان (نامہ نگار)پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر صدارت ایس ڈی پی او آفس گوجرخان میں کرائم میٹنگ،تھانہ گوجرخان کا وزٹ اور گزشتہ روز ہونے والے دوہرے قتل کے جائے وقوعہ کا وزٹ،میٹنگ میں ڈی ایس پی گوجرخان سرکل، ایس ایچ اوز، انچارج ایچ آئی یو اور تفتیشی افسران کی شرکت، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیںانہوں کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد اصل حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے عیدالفطر کے موقع پر بازاروں میں گشت بڑھائیں اور سنیپ چیکنگ کی جائے ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانہ گوجر خان کے وزٹ کے دوران ریکارڈ تھانہ،حوالات تھانہ سمیت بلڈنگ تھانہ کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے دوہرے قتل کے جائے وقوعہ کا بھی وزٹ کیا اور لواحقین سے ملاقات کی ایس ڈی پی او گوجرخان کو اپنی زیر نگرانی مقدمہ کو اصل حقائق کی روشنی میں یکسو کرنے کی ہدایت دی انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔