سپیکر قومی اسمبلی نے مذاکرات کو بچانے کیلئے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔سپیکر ایاز صادق نے مذاکرات کو بچانے کی ایک اور کوشش کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تاہم پی ٹی آئی نے مذاکرات میں شرکت کی کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی۔