فوجداری نظا م میں بہتری کیلئے 7سو سے زائد ترامیم لائیں: بیرسٹر فروغ نسیم

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)قانون اور انصاف کے وفاقی وزیر بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ فوجداری نظا م میں بہتری لا نے کے لئے قانون میں سات سو سے زائد ترامیم لائی ہیں ۔فوجداری قوانین اصلاحات میں وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی تعاون ہے،تما م کریمنل سول ریفامز ہوچکے اب عمل درآمد کرنا ہے  فوجداری نظام عدل میں اصلاحات سے متعلق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کو اصلاحات کی حمایت کرکے قوم کے مستقبل کو بہتربنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔پولیس بجٹ اوپر ہی ختم ہوجاتا ہے اب پولیس اسٹیشن تک جائے گا ، ایس ایچ او کے لیے بی اے کی ڈگری لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ پراسیکیوشن کو جدید خطوط پر بہتر کیا گیا ہے، کیس میں پولیس چالان جمع کرانے کی مدت 45دن کردی گئی ہے ، ٹرائل کورٹ کو بتانا پڑے کہ 9ماہ میں کیس کا فیصلہ کیوں نہیں ہوا،فوجداری قوانین میں اصلاحات کا یادگار دن ہے،منظر عام پر آنے والی ویڈیو کی فرانزک تصدیق کے بعد وہ ویڈیو بطور ثبوت کیس میں شامل کی جاسکے گی ، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کیس میں گواہ پیش ہوں۔ناصلاحات سے اورسیز طبقہ بھی خوش ہے بیرون ملک مفرور فرد کو بھی عدالت سزاء دے سکے گی۔اپوزیشن کا مطلب عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا نہیں ، تنقید کا مقصد ہے کہ عوام کو تکالیف دیں ۔

ای پیپر دی نیشن