صحت حکومت پنجاب کی خصوصی توجہ کا مرکز ،غفلت پر کوئی سمجھوتہ نہیں :عظمت محمود  

لاہور(نیوزرپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود کا سروس ڈیلیوری کا جائزہ لینے کیلئے الائیڈ ہسپتال کا دورہ۔ کمشنر فیصل آباد ڈویژن مریم خان اور وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر چوہدری بھی ہمراہ تھے۔ سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود کی ہسپتال انتظامیہ کو ڈاکٹرز کے ڈیوٹی روسٹرز ایل ای ڈیز تمام وارڈز میں لگانے کی ہدایت کی۔ رش کنٹرول کرنے کیلئے داخلی راستوں پر مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صحت کا شعبہ حکومت پنجاب کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے۔ سروس ڈیلیوری میں غفلت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن