لاہور(کامرس رپورٹر) مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور نیسپاک نے اٹک پلیسر گولڈ پروجیکٹ کیلئے اشتراک کر لیا ہے جو پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ بات نیسپاک کے منیجنگ ڈائریکٹر زرغام اسحاق خان نے گزشتہ روز بتائی۔ نیسپاک کی جانب سے اٹک پلیسر گولڈ ڈپازٹس پراجیکٹ کا آغاز معدنیات کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ اس سلسلے میں نیسپاک نے ضلع اٹک میں دریائے سندھ کے کنارے 9 پلیسر گولڈ بلاکس کیلئے بولی کے دستاویزات کی تیاری کیلئے کنسلٹنسی سروسز اور ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔